وادی کاغان میں بنیادی انفراسٹرکچرکی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں وزیراعظم

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا، وزیراعظم

صالح محمد خان نے وزیراعظم کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پربریفنگ بھی دی: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وادی کاغان میں بنیادی انفراسٹرکچرکی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق بالاکوٹ سے نومنتخب ایم پی اے احمد حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان اورسینیٹراعظم سواتی بھی شریک تھے۔ صالح محمد خان نے وزیراعظم کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پربریفنگ بھی دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا جب کہ وادی کاغان میں بنیادی انفراسٹرکچرکی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
Load Next Story