کراچی میں سینٹرل جیل پر دہشتگردوں کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظرپولیس کی مشقیں
حملےکی صورت میں پولیس 15 منٹ میں بھرپور جوابی کارروائی شروع کرسکے گی، ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت
کراچی سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے پیش نظر پولیس نے جوابی کارروائی کی مشقوں کا آغاز کر دیا۔
ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کی جانے والی مشق کا مقصد پولیس کی جوابی کارروائی اور رسپانس ٹائم کا اندازہ لگا نا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملےکی صورت میں پولیس 15 منٹ میں بھرپور جوابی کارروائی شروع کرسکے گی، 500 اہلکار 15 منٹ میں سینٹرل جیل پہنچنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل جیل کے 5 کلو میٹر تک پولیس کے اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔