کراچی میں بارشوں کے بعد رین ایمرجنسی نافذ لیکن ایڈمنسٹریٹر حکمت عملی سے ہی لاعلم
تعینات ہوئے ایک ہی روز ہوا ہے اس لئے رین ایمرجنسی میں اٹھائے گئے اقدامات سے لاعلم ہوں، ایڈمنسٹریٹر کراچی
سندھ حکومت نے کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے شہر میں رین ایمرجنسی تو نافذ کردی ہے لیکن ایڈمنسٹریٹر اب تک اس سلسلے میں بنائی جانے والی حکمت عملی سے ہی لاعلم ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے ہاشم رضا زیدی کی جگہ ایڈمسٹریٹر کے عہدے پر تعینات کئے گئے ثاقب سومرو نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہونے والی بارشیں معمولی نہیں، اس کے علاوہ اس میں کوہ کھیر تھر سے آنے والا پانی بھی شامل ہوگیا ہے، یہ قومی سطح پر ہونے والی تباہ کاری ہے، ڈسٹرکٹ میونسپل افسران کے پاس ایڈمنسٹریٹرز کے اضافی چارج بھی ہیں اور وہ اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں کے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کررہے ہیں، ان کی عوام اور میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ صبر کریں جلد ہی حالات قابو میں آجائیں گے۔
ثاقب سومرو کا کہنا تھا کہ انہیں اس عہدے پر تعینات ہوئے ایک ہی روز گزرا ہے اس لئے وہ شہر میں لگائی گئی رین ایمرجنسی اور اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات سے لاعلم ہیں لیکن وہ اس سلسلے میں دیگر افسران سے بریفنگ لے کر جلد ہی مستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کرلیں گے۔