وزیراعظم سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کی ملاقات خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا

سعودی وزیر مملکت خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان دورے پر آئے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم ہاؤس ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، سعودی وزیر مملکت نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ پاک سعودی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے


اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت دیگرحکام بھی موجود تھے۔

قبل ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی ولی محمد بن سلمان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

Load Next Story