افغانستان میں طوفانی بارشیں اور سیلاب 40 سے زائد افراد ہلاک
طوفانی بارشوں کے سلسلے نے کابل اور افغانستان کے مشرقی اور جنوب مشرقی صوبوں میں تباہی مچا دی.
افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جب کہ درجنوں مکانات پانی کے ریلوں میں بہہ گئے۔
افغانستان میں 3 دن قبل شروع ہوئی طوفانی بارشوں کے سلسلے نے کابل اور افغانستان کے مشرقی اور جنوب مشرقی صوبوں میں تباہی مچا دی، افغانستان کے حکام کا کہنا ہے کہ کابل کا علاقہ سروبی بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 35 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور 237 کے قریب مکانات تباہ ہو گئے۔
شدید بارشوں اور طوفان سے صوبہ خوست میں 8 افراد ہلاک ہوئے اور صوبہ کاپسیا میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ صوبہ ننگرہار میں 4 افراد لاپتہ ہیں، افغانستان کے کئی علاقوں میں بارشوں اور سیلابی پانی سے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔
افغانستان میں رواں سال تیز گرمی ریکارڈ کی گئی اور کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے زائد تک پہنچ گیا۔