انٹر بورڈ میں کاپیوں کی دوبارہ جانچ کا معاملہ تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
کمیٹی سندھ بھرکے تعلیمی بورڈزمیں انتظامی امورا،امتحانی عمل اورکاپیوں کی اسکروٹنی کے معاملات کاجائزہ لے گی۔
حکومت سندھ نے انٹربورڈ کراچی میں اسکروٹنی کے نام پرنتائج کی تبدیلی کامعاملہ سامنے آنے کے بعدمعاملے کی تحقیقات اورتعلیمی بورڈزکی ویجلنس کے لیے انسپکشن، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی قائم کردی ہے۔
محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے قائم کی گئی چاررکنی کمیٹی کے سربراہ ڈائریکٹرلیگل یونیورسٹیز اینڈ بورڈز مدثرخان کوبنایاگیاہے جبکہ دیگرتین اراکین میں متعلقہ ریجن کے ڈائریکٹرکالجزکے ساتھ ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنزکی رجسٹرار پروفیسر رفعیہ ملاح اورسابق ناظم امتحانات انٹربورڈ کراچی امجد علی سید شامل ہیں۔
پروفیسررفعیہ ملاح کوحال ہی میں میٹرک بورڈ کراچی میں بطورناظم امتحانات کام کاتجربہ بھی حاصل ہے جبکہ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں بحیثیت اتھارٹی تعلیمی بورڈز بطورڈپٹی سیکریٹری بھی کام کرچکی ہیں۔
علاوہ ازیں کمیٹی کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ویجلنس کمیٹی سندھ کے تمام تعلیمی بورڈزمیں انتظامی اموراور ڈیولپمنٹ اسکیم کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ امتحانی عمل اوراسکروٹنی کے معاملات کاجائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی پیرسے اپنے کام کاباقاعدہ آغاز کرتے ہوئے انٹربورڈ کراچی کادورہ کرے گی اوروہاں اسکروٹنی کے نام پرامتحانی کاپیوں کی از سرنو جانچ کے معاملے کی چھان بین بھی کرے گی۔
واضح رہے کہ کچھ روزقبل محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم انٹربورڈ سے امتحانی ریکارڈقبضے میں لے چکی ہے کچھ ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جس میں اسکروٹنی کے نام پر امتحانی کاپیوں کی دوبارہ جانچ کرکے طلبہ کوپاس کردیاگیاہے ۔