عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک

بغداد کے شمال میں واقع صوبہ تکریت میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے جج ہلاک اور ان کی بیوی زخمی ہو گئیں۔

عراق کے شمالی صوبے نینوی میں صبح کے وقت سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق میں بم دھماکوں اور دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں 3 فوجیوں اور ایک جج سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

عراق کے شمالی صوبے نینوی میں صبح کے وقت سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک ہو گئے، بغداد کے شمال میں واقع صوبہ تکریت میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے جج ہلاک اور ان کی بیوی زخمی ہو گئیں جب کہ بغداد میں ہی ہوئے دوسرے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ عراق کے شہر کرکوک میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ اس کا بیٹا زخمی ہو گیا۔



عراقی صوبہ موصل کے جنوب میں 60 کلو میٹر دور واقع علاقے میں بم پھٹنے سے 4 فوجی زخمی ہو گئے جب کہ ایک اور دھماکے میں گشت پر مامور 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عراق میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 9 فوجیوں سمیت 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story