جیلوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئینفری بھی الرٹ ہے
ضرورت پڑنے پر اضافی چوکیاں بھی تعمیر کی جائیں گی، آئی جی جیل خانہ جات
آئی جی جیل خانہ جات مجید صدیقی نے کہا ہے کہ جیلوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جبکہ جیل پولیس کی نفری بھی پوری طرح مستعد ہے، متعدد مواقعوں پر جیل پر حملے کی دھمکیاں موصول ہوئیں لیکن حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے ، یہ بات انھوں نے گذشتہ روز ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے جیلوں پر حملے کی رپورٹس دی گئی تھیں جس کے بعد حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ، وفاقی وزارت داخلہ کے ماتحت کرائسز مینجمنٹ سیل نے بھی کراچی کی سینٹرل جیل پر حملے کے خدشات کا اظہار کیا تھا اور سیکیورٹی بڑھانے کا کہا گیا تھا ، اس ضمن میں آئی جی جیل خانہ جات مجید صدیقی نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مواقع پر جیل پر حملوں کی دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں جس کے بعد انتظامات سخت کردیے گئے تھے ، کرائسز منیجمنٹ سیل کی جانب سے خدشات کے اظہار کے بعد بھی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل کی سیکیورٹی مزید بڑھادی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ جیل پولیس کی نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد ہے ، جیل کے اندر نفری کا گشت بڑھادیا گیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اضافی چوکیاں بھی تعمیر کی جائیں گی ، انھوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے سیکیورٹی پلان کی مزید تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔