بالاکوٹ میں بھارتی پے لوڈ گرانے کے خلاف ایف آئی آردرج
رپورٹ میں 19چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا واضح ذکرکیا گیا ہے
بالاکوٹ میں بھارتی پے لوڈ گرانے کے خلاف محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق بالاکوٹ میں بھارتی پے لوڈ گرا نے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔
ایف آئی آرمیں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیا ہے اور 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا واضح ذکرکیا گیا ہے۔
بھارت نے ایئر اسٹرائیک کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اورانہوں نے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا۔
پاک فوج نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے دوسرے ہی روز 2 بھارتی طیاروں کو مار گرا کرایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکرلیا تھا جسے 2 دن بعد رہا کردیا گیا تھا۔