ڈی ایم سی سینٹرل میں مالیاتی بے ضابطگیوں کا انکشاف

7ماہ سے بلوں سے کاٹی جانیوالی انکم ٹیکس کی رقم بینک میں جمع نہیں کرائی گئی

7ماہ سے بلوں سے کاٹی جانیوالی انکم ٹیکس کی رقم بینک میں جمع نہیں کرائی گئی. فوٹو فائل

کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر میں چیئرمین ایس ایم نعیم کاظمی کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن(سینٹرل)کراچی میں ترقیاتی کام انجام دینے والے کنٹریکٹرز اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی، کنٹریکٹرز نے اجلاس کو بتایا موجودہ ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کی تعیناتی کے بعد سے بلوں کی ادائیگیوں کے نظام میں بگاڑ پیدا کردیا گیا ہے۔


فنڈزکو خوردبرد کرنے کے لیے نت نئے طریقے اپنائے جاتے ہیں، گذشتہ 7 ماہ سے کنٹریکٹرز کے بلوں سے کاٹی جانے والی انکم ٹیکس کی رقم تا حال اسٹیٹ بینک یانیشنل بینک میں جمع نہیں کرائی گئی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن(سینٹرل)کراچی نے اس رقم کو اپنے استعمال میں لے لیا ہے اور اس ہی طرح سے کاموں کی سیکیورٹی کی مد میں ''امانتا'' رکھی جانیوالی رقم کو بھی استعمال کرلیا گیا ہے، موجودہ یڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کی تعیناتی سے قبل صرف نارتھ ناظم آباد زون میں تقریباً4کروڑ روپے موجود تھے جس سے یہاں کے معمولات کو باآسانی چلایا جارہا تھایہ تمام رقم استعمال کرلی گئی ہے اور کنٹریکٹرز کو ان کے بلوں کی ادائیگیوں کو روک کر توازن کو خراب کردیا گیا ہے،انھوں نے مزید بتایا کہ یہاں بوگس کوٹیشنز کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے تمام ثبوت ریکارڈ پر موجود ہیں، ان کوٹیشنز کے باقاعدہ حصے کیے جاتے ہیں اور ان کوٹیشنزکی فوری طور سے ادائیگی بھی کردی جاتی ہے اور عام کنٹریکٹرز سے ٹال مٹول اور بحانے کیے جاتے ہیں۔
Load Next Story