افریقی ملک ملاوی میں سیلاب سے 23 افراد ہلاک
متعدد افراد زخمی جب کہ 11 شہری تاحال لاپتہ ہیں
افریقی ملک ملاوی میں سیلاب سے 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ 11 افراد لاپتہ ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ملاوی میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 شہری لاپتہ ہیں، سیلاب سے 22 ہزار مکانات اور ایک لاکھ 10 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ 20 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ سرکاری عمارتوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ چاروں اطراف سے خشکی میں گھرے ملک ملاوی کی معیشت کا زیادہ تر انحصار غیر ملکی امداد پر ہے۔