بلاول بھٹو زرداری کا جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ
بلاول بھٹو پیر کی شام نواز شریف کی عیادت کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے
پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک میں دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور پیپلز پارٹی نے ملاقات کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دیدی ہے جس میں نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کی اجازت مانگی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے بلاول بھٹو کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں نوازشریف کی عیادت کی اجازت دے دی ہے ۔ بلاول پیر کے روز 2 سے 4 بجے کے دوران نوازشریف کی عیادت کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔
بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کی صحت کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے ٹویٹ میں بھی ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری نے ایک دوسرے کے خلاف تند و تیز بیانات دیے تھے۔