امریکا اوراسرائیل دہشتگردی کے ذمے دارہیںشیعہ علماکرام

مظاہر ے اور ریلیاں نکالی گئیں،مولانا صادق رضا،جعفر سبحانی،عباس کمیلی ودیگر کا خطاب

مظاہر ے اور ریلیاں نکالی گئیں،مولانا صادق رضا،جعفر سبحانی،عباس کمیلی ودیگر کا خطاب. فوٹو فائل

RAIPUR:
مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس اور شیعہ علما کونسل کے تحت ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا، مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام بعد نماز جمعہ کراچی کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہر ے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ مسجد نورایمان ناظم آباد کے باہر کیا گیا۔


ان مظاہروں کے شرکا سے مولانا صادق رضا تقوی، علامہ مبشر حسین، مرزا یوسف حسین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت، فوج، اعلیٰ عدلیہ اور ایجنسیاں دہشت گردوں کے مقابلے میں بے بس و ناکام دکھائی دیتی ہیں، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمے دار امریکا، اسرائیل اور ان کے پاکستان میں موجود ایجنٹ ہیں، القدس ریلی میں بم دھماکے میں امریکا اور اسرائیل ملوث ہیں اگر اس حملے کے مقدمے میں امریکی قونصل جنرل کو نامزد نہ کیا گیا تو ملک بھر میں حکومتی ایوانوں کا گھیرائو کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی کے واقعات کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا، احتجاجی اجتماعات سے مولانا جعفرسبحانی، مولانا باقر نجفی، مولانا عارف واحدی، مولانا رمضان توقیر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ حکومت اور عدلیہ ملت جعفریہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Load Next Story