کے ای ایس سی کیلیے بجلی کی قیمت میں 38 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

ماہانہ50یونٹ تک بجلی کے صارفین پراضافے کااطلاق نہیں ہوگا۔

ماہانہ50یونٹ تک بجلی کے صارفین پراضافے کااطلاق نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے کے ای ایس سی کی بجلی کی قیمت میں38پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

اضافہ ماہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا۔اتوارکونیپرانے قیمتوں میں اضافے کانوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے کے ای ایس سی کوہدایت کی کہ صارفین سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اگست کے بل میں وصول کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ ماہانہ50یونٹ تک بجلی کے صارفین پراضافے کااطلاق نہیں ہوگا۔

 


 

 

 
Load Next Story