ملکی آبی ذخائر میں ایک ملین ایکڑ فٹ سے کم پانی رہ گیا
تربیلا 23 ہزار، منگلا ڈیم میں 910 0.ایکڑ فٹ پانی موجود، دریائے کابل میں بہاؤ8900 کیوسک ریکارڈ
پاکستان کے قابل استعمال آبی ذخائر میں ایک ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم پانی رہ گیا۔
ارسا ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں 23 ہزار فٹ، منگلا ڈیم صفر اعشاریہ 910 ایکڑ فٹ پانی موجود ہے، دریائے کابل کے اٹک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 8 ہزار نو سو کیوسک ریکارڈکیا گیا۔
چشمہ بیراج پر آبی ذخائر اٹھاون ہزار کیوسکس ریکارڈ کیا گیا، چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 عشاریہ 5 اور اخراج 37 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 18800 اور اخراج 20 ہزار کیوسک ریکارڈ جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 21.4 اور اخراج بیس ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا یکم جنوری سے 5 مارچ تک معمول سے ریکارڈ توڑ بارشیں ہونے سے خطہ پوٹھوہار اور بارانی علاقوں میں گندم کی فصل پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، راولپنڈی،اسلام آباد کو پانی سپلائی کرنے والے تینوں راول ،سملی اور خان پور ڈیم بھر گئے ہیں۔
علاوہ ازیں راول ڈیم میں زائد پانی جمع ہونے سے ایک ہفتہ میں دوسری بار سپل وے کھولے گئے،آئندہ ہفتے کے دوران بھی سپل وے کھولے جانے کا بھی امکان ہے۔خان پور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت1980ایکڑ فٹ ہے۔