ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے چوہدری نثار

عوام شریف برادران پراعتماد رکھیں، ہم ملک کی کشتی کو طوفان سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ چوہدری نثار

عوام شریف برادران پراعتماد رکھیں، ہم ملک کی کشتی کو طوفان سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ چوہدری نثار فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے یک نکاتی ایجنڈے پرعمل پیراہے۔

صاف نیت اورجذبہ ایمانی کے تحت ملک کوموجودہ گرداب سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ملک تاریخ کے مشکل ترین دورسے گزررہاہے، تمام ڈھانچے ناکارہ ہوچکے ہیں۔ کلر سیداں کے لیگی ورکروںسے خطاب میں انھوں نے کہاکہ گیس کے ذخائرکو بڑھارہے ہیں، عوام بے صبری کامظاہرہ نہ کریں۔ ساڑھے 5 سوارب سے زائدکی ادائیگی پربجلی کے نظام میں قدرے بہتری آئی ہے۔ لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹیں واپس لاکردم لیں گے۔


انھوں نے کہاکہ کسی حرام خورکو معاف نہیںک یاجائے گا۔ قبضہ گروپ اور بدمعاش جوکل تک کسی کے قابو میں نہیںآتے تھے، آج دبک گئے ہیں۔ عوام شریف برادران پراعتماد رکھیں، ہم ملک کی کشتی کو طوفان سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انھوںنے کہاکہ پی ٹی آئی صرف زبانی طورپر نوجوانوںکی باتیں کرتی ہے، ہم نے نوجوانوںکے لیے عملاً کام کیے ہیں۔ ترقیاتی کاموںکے مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے عام افرادکو انصاف کی فراہمی ناگزیرہے۔ تمام سرکاری اداروںکی نگرانی کے لیے غیرسیاسی کمیٹیاںقائم کی جارہی ہیں۔ انھوںنے کہاکہ کلر سیداںکے بازاروںمیں چوری ڈکیتی کی وارداتیںناقابل برداشت ہیں۔ قبل ازیں چوہدری نثارنے لیگی رہنماشیخ ندیم احمد کے گھر جاکر ان کے والد کی وفات پرفاتحہ خوانی کی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story