پشاور ایئرپورٹ سے منشیات بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کا تعلق مردان سے ہے، اے این ایف

پکڑی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے فوٹو: فائل

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات اہلکاروں نے بھاری مقدار میں منشیات بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے سامان سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ جس کی بین الاقوامی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق مردان سے ہے اور یہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایئرپورٹ سے پکڑی گئی منشیات کی سب سے بڑی مقدار ہے۔
Load Next Story