گھس کر مارنے کی دھمکی دینے والوں کو پاکستان نے سبق سکھادیا فواد چوہدری
خورشید شاہ کو نوازشریف کی صحت کی نہیں اپنے جیل جانے کی فکر ہے،وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گھس کر مارنے کی دھمکی دینے والوں کو پاکستان نے سبق سکھادیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امن پسندانہ پالیسی نےجنگ کو ٹال دیا اور یہی وجہ ہے کہ امریکی میڈیا کہتا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کو نوبل کا انعام دینا چاہیے کیونکہ انہوں نے دنیا کو اتنی بڑی جنگ سے بچایا ہے، اگر عمران خان کو عزت ملتی ہے تو پاکستان کو عزت ملتی ہے مگر جو لوگ اسمبلی میں عمران خان کا مذاق اڑاتے ہیں ان کے نزدیک فوج کا بھی کوئی احترام نہیں ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج خلیجی ریاستوں سمیت دنیا عمران خان کو عزت و احترام دے رہی ہے، عمران خان کو ملنے والی عزت دراصل پاکستان اور پاکستانی قوم کی عزت ہے، پوری قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔
اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےوفاقی وزیر نے کہا کہ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ نوازشریف کو کچھ ہوا تو مقدمہ عمران خان پر کریں گے دراصل ان کو نوازشریف کی نہیں بلکہ اپنے جیل جانے کی فکر ہے، انہوں نے جو کرتوت کیے وہ سب کے سامنے ہیں،حکومت کا اپوزیشن سے کوئی جھگڑا نہیں صرف ایک لڑائی ہے کہ عوام کے پیسوں کا حساب دو، جب ان سے حساب مانگا جائے تو کہتے ہیں میں بیمار ہوں، ہم کہتے ہیں 'نہ رو'، 'حساب دو'، وہ کہتے ہیں این ار او۔