مودی الیکشن میں فائدہ اُٹھانے کیلیے پلوامہ جیسے مزید حملے کروا سکتے ہیں راج ٹھاکرے
پلوامہ حملہ بی جے پی حکومت کا ڈرامہ تھا اور2015میں بھی پٹھان کوٹ حملہ الیکشن جیتنےکیلئےکروایا گیا،ہندوانتہا پسند رہنما
ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں اور پلوامہ حملہ بھی ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنی جماعت کے 13 ویں یوم تاسیس پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار الیکشن میں فائدہ اُٹھانے کے لیے پلوامہ جیسے مزید حملے کروا سکتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا
راج ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندرا مودی کی شاطرانہ چال کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملہ بھی بی جے پی حکومت کا ڈرامہ تھا اور 2015 میں بھی پٹھان کوٹ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیا تھا۔ مودی اپنی پرانی روش پر قائم ہیں۔ ووٹرز کے لیے ان کے پاس کارکردگی نہیں جنگ ہے۔
ہندو انتہا پسند رہنما نے سوال اُٹھائے کہ بھارتی فضائیہ کی کارروائی اور کارکردگی پر سوال کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ ملک کیلئے قربانی دینے والے فوجی اہلکاروں کے بارے میں سوال کیوں نہیں کیا جانا چاہئے؟ یہ حملہ انتخاب سے قبل ہی کیوں ہوا؟ کیا ہماری انٹیلی جنس فیل ہوچکی ہے؟ اس ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔