وزیراعظم نے ٹی ڈی اے پی میں ایک ارب 27 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم کا بے ضابطگیوں میں ملوث سرکاری افسران سمیت ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم

وزیر اعظم کا بے ضابطگیوں میں ملوث سرکاری افسران سمیت ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم فوٹو: فائل

وزیر اعظم نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک ارب 27 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو انکوائری کا حکم دے دیا۔


وزیر اعظم نے بے ضابطگیوں میں ملوث سرکاری افسران عبدالکبیر قاضی اور عبدالکریم داؤد سمیت تمام ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انکوائری کے لئے معاملہ ایف آئی کے سپرد کردیا، جبکہ وزارت تجارت کے ذیلی ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک ارب 27 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کے نوٹس پر ایک کنٹریکٹر عابد جاوید اکبر کا ٹھیکہ بھی منسوخ کر دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story