حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا

گھریلو سلنڈر کی قیمت 1475 روپے سے بڑھ کر 1537 روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت 5675 روہے سے بڑھ کر 5915 روپے ہوگئی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنی فوٹو: فائل

IMPERIAL COLLEGE, LONDON:
حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 130 روپے ہوگئی۔


حکومت نے عید کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 125 روپے سے بڑھ کر 130 روپے ہو گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1475 روپے سے بڑھ کر 1537 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 5675 روپے سے بڑھا کر 5915 روپے ہوگئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
Load Next Story