دوحہ کانفرنس پاکستان قطرمیں سرمایہ کاری تجارت کے فروغ پر اتفاق
کانفرنس پاکستان سرمایہ کاری بورڈ، قطری وزیر خزانہ اور پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کی گئی
پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری و تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
اس ضمن میں گذشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشترکہ پاک،قطر تجارت و سرمایہ کاری کانفرنس کا دوحہ میں انعقاد ہوا، جس کا انعقاد پاکستان سرمایہ کاری بورڈ، قطر کے وزیر خزانہ اور پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت رزاق داؤد کررہے ہیں۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی رزاق داؤد کے ہمراہ پاکستانی سرمایہ کار اور کاروباری افراد وفد میں شامل ہیں، قطری وزیر برائے صنعت و تجارت علی بن احمد نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کیا جبکہ قطر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی کانفرنس میں شرکت کی۔