وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کا عید پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا اعلان

عید کے موقع پر سیکیورٹی کے لئے دیگر ذرائع استعمال کئے جائیں گے، وزیر داخلہ

پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں سے نمٹنے کےلئے چو کنا رہیں،چو ہدری نثار علی فوٹو: فائل

وزیر دا خلہ چوہدری نثار علی خان نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر پاکستان کے کسی بھی حصے میں موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی۔


وزیر داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عید پر موبائل فون سروس مکمل طور پر بحال رہے گی جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے لئے دیگر ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے،پولیس افسر دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جائیں تاکہ انہیں ان دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔

وا ضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں متعدد بار عیدین اور دیگر اہم مواقعوں پر موبائل فون سروس بند کر دی جاتی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب اوردوست و احباب سے رابطہ قائم کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔
Load Next Story