امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور شاہ محمود قریشی میں رابطہ پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا جواب اپنے دفاع میں تھا، وزیر خارجہ

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا جواب اپنے دفاع میں تھا، وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا اور پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔


 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا جواب اپنے دفاع میں تھا، پاکستان امن کا خواہاں ہے اس لیے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت پائلٹ کو واپس بھجوایا۔
Load Next Story