پکتیا افغان فورسز کے تشدد سے 8 بے گناہ پاکستانی جاں بحق

مرنے والوں میں 4 بھائی بھی شامل ہیں جن کا تعلق وزیرستان سے تھا

 سب کو پاک افغان بارڈر برمل میں گھروں سے نکال کر شہید کیا گیا،مزدور تھے فوٹو: فائل

پاک افغان بارڈر برمل میں افغان سیکیورٹی فورسز ملی اردو نے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 8 بے گناہ باشندوں کو گھروں سے نکال کر تشدد کے بعد ہلاک کردیا۔


مقامی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کا نشانہ بننے والے 8 افراد کا تعلق وزیرستان کے کابل خیل قوم سے تھا قتل کیے جانیوالے افراد مزدوری کرنے کے بعد کچھ دن قبل ہی کراچی سے واپس آئے تھے مرنے والوں میں چار بھائی بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق افغان فورسز ملی اردو نے کابل خیل قوم کے گھروں پر پاک افغان بارڈر پر چھاپے مارے اور 8 بے گناہ پاکستانیوں کو تشدد کے بعد ہلاک کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے صوبہ پکتیا کے علاقہ میں گھروں پر چھاپے مارے اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے وزیرستان کے 8 افراد کو گھروں سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا، پاکستان کے دفتر خارجہ نے 8 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں افغان سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا ہے، دفتر خارجہ نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
Load Next Story