ٹھٹھہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری کاروبار شدید متاثر
بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ، شہریوں کا قومی شاہراہ پر دھرنا، حیسکو کیخلاف نعرے
ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا سلسلہ جاری، کاروبار زندگی شدید متاثر، مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ اور مکلی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ہزاروں درزیوں اورکارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے بیروزگار ہونے کا خطرہ ہے۔
جبکہ کئی کارخانے پہلے ہی بند ہوچکے ہیں۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر مختلف بہانوں سے کی جارہی ہے۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مکلی کے ہزاروں افراد نے مین قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور حیسکو کیخلاف شدیدنعرے لگائے۔