پاکستان نے تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے مشیر قومی سلامتی امریکا

گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا

گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ فوٹو : فائل

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی جس میں کالعدم جیش محمد سمیت دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔




جان بولٹن کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا جب کہ بھارت سے کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھی مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور شاہ محمود قریشی میں رابطہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story