قربانیاں دینے والے کارکنوں کو نظرانداز نہیں کرینگےنوازشریف

کارکن خلوص دل سے عوام سے رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل پر توجہ دیں، وفد سے گفتگو

کارکن خلوص دل سے عوام سے رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل پر توجہ دیں، وفد سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کارکنان خلوص دل سے عوام سے رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل پر توجہ دیں، پارٹی انہیں اس سلسلہ میں بھرپور معاونت دے گی۔


وہ جمعہ کو پارٹی کے ضلع لاہور کے سینئر نائب صدر مرزا محمد جاوید اور ضلع شیخوپورہ کے صدر عارف سندھیلہ سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی شہباز شریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع عہدیداروں نے میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ مسلم لیگ کی تنظیم نو کے دوران مخلص کارکنوں کو نظر انداز نہ کیا جائے جبکہ عارف سندھیلہ نے کہا کہ جنرل الیکشن کے دوران پارٹی کیلیے قربانیاں دینے والوں کو یاد رکھا جائے جس پر میاں نواز شریف نے انھیں یقین دہانی کروائی کہ ایسا ہی ہوگا کارکنان خلوص دل سے پارٹی کیلیے کام کریں۔

Recommended Stories

Load Next Story