احمد شہزاد کا آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی سلیکشن پر اعتراض

آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی سلیکشن میں جلد بازی کی گئی، احمد شہزاد

پی ایس ایل فورکے اہم میچز سے پہلے قومی ٹیم کا اعلان غلط ہے، احمد شہزاد فوٹو:فائل

ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر کئی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے اعلان میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

فارم واپس آتے ہی انداز بھی بدلنے والے احمد شہزاد نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز کو ٹیم کا اعلان کرنے سے پہلے پی ایس ایل ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہیئے تھا، پی ایس ایل فورکے اہم میچز سے پہلے قومی ٹیم کا اعلان غلط ہے۔


احمد شہزاد نے پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مکی آرتھر کو معلوم ہونا چاہیئے کہ پی ایس ایل سے اچھے بلے باز نہیں ملتے،بہترین بولرز تو مل سکتے ہیں مگر اچھے بیٹسمین ڈومیسٹک کے چار روزہ میچز سے ہی ملتے ہیں، ڈومیسٹک کی کارکردگی کو نظر انداز کرنا غلط عمل ہے۔

احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور میگاایونٹ میں اپنے ملک کے لیے منفرد کارکردگی دکھانےکی خواہش ہے
Load Next Story