باجوڑ میں افغان جنگجوئوں کے حملے پسپا 14ہلاک

باجوڑمیں حملہ آورگھروں میں گھس گئے،باپ بیٹاجاں بحق،5 زخمی،جوابی کارروائی پر6ہلاک،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی

باجوڑمیں حملہ آورگھروں میں گھس گئے،باپ بیٹاجاں بحق،5 زخمی،جوابی کارروائی پر6ہلاک،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
باجوڑ اور لوئردیر میں سکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں نے سیکڑوں افغان شدت پسندوں کے حملے پسپا کرکے 14 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، حملہ آوروں کی فائرنگ سے باجوڑ میں باپ بیٹاجاں بحق اور2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی رات 9 بجے لوئر دیر میں مسکینی درہ کے علاقہ انکل سر پر واقع سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 5 سے 6 سو کے قریب افغان شدت پسندوں نے حملہ کیا ، اس پر فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا ، جس میں 8 حملہ آور ہلاک جبکہ باقی سرحد پار فرار ہوگئے، لڑائی میں مقامی لوگوں نے بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ حصہ لیا۔


ذرائع کے مطابق حملہ باجوڑ کے راستے لوئر دیر کی حدود میں داخل ہوئے تھے اور انکا تعلق طالبان کے حفیظ کوچوان گروپ سے ہے، حملے کے بعد علاقہ میں فورسز کے تازہ دم دستے پہنچ گئے، نجی ٹی وی کے مطابق جھڑپ میں کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے،ادھربا جوڑ ایجنسی کی تحصیل سلا رزئی کے علاقہ باٹوار میں بھی افغان شدت پسندوں نے امن لشکر کے مورچوں پر حملہ کیا اور گھروں میں گھس کر باپ بیٹے کو ہلاک اور 2 خواتین سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا، سلارزئی لشکراورسکیورٹی فورسز کی جو ابی کا ررو ائی میں 6 شدت پسند ہلا ک اور متعدد زخمی ہو گئے ، کارروائی کے دوران فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3سو سے زائد تھی،تحر یک طالبان کے ترجمان احسان اللہ نے حملے کے ذمہ داری قبول کی ہے،دریں اثناء اورکزئی ایجنسی کے علاقہ گوواک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8شدت پسند ہلاک اور ان کے 2ٹھکانے تباہ کردیے گئے، اورکزئی ایجنسی ہیکی لوئر تحصیل کلایہ کے ہیڈکوارٹر 2 راکٹ فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، چھپر مشتی میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک خاتون اور ایک مرد کو قتل کردیا گیا، جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں شدت پسندوں نے ہایئر سیکنڈری اسکول کو بارودی مواد سے اڑادیا، خیبر ایجنسی کے علاقہ شلوبرمیںشدت پسندوںنے گھر نذر آتش کر دیا، ٹانک میں جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ اور محسود قبائل کاجرگہ ہوا ، شرکاء نے گومل زام ڈیم کے 8 مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔
Load Next Story