آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات
برطانوی وزیر دفاع نے خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا،آئی ایس پی آر
KARACHI:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی وزیر دفاع اسٹیفن لیو گروف نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی وزیر دفاع اسٹیفن لیو گروف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ برطانوی وزیر دفاع نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔