گورنرگلگت بلتستان کے لیے 7نام وزیراعظم کوارسال

وزیر اعظم نوازشریف کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر ان میںسے کسی ایک نام کوفائنل کرلیاجائیگا۔ ذرائع

وزیر اعظم نوازشریف کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر ان میںسے کسی ایک نام کوفائنل کرلیاجائیگا۔ ذرائع فوٹو فائل

گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ کے استعفے سے قبل ہی ن لیگ کی قیادت نے آئندہ متوقع گورنر کیلیے پارٹی کے 7 رہنماؤں کے نام شارٹ لسٹ کرکے وزیر اعظم میاںنواز شریف کوبھجوادیے۔


لسٹ میں گلگت بلتستان کے سابق چیف ایکزیگٹیومیرغضنفرعلی خان،سابق ڈپٹی چیف ایکزیگٹیوحاجی فدامحمد ناشاد،سابق اسپیکر قانون ساز اسمبلی ملک مسکین،سابق رکن قانون سازاسمبلی سلطان مدد،مسلم لیگ (ن)کے ڈویژنل صدرشبیرولی،ضلع گلگت کے صدر عابد علی بیگ اورجعفراللٰہ خان کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے عہدے کیلیے وفاقی حکومت نے ن لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزرحافظ حفیظ الرحمن سے پارٹی کے چنداہل اور موزوںشخصیات کے نام مانگے تھے،جس پرصوبائی چیف آرگنائزرنے پارٹی رہنماؤںسے مشاورت کے بعد ابتدائی طور پر 10 نام وفاقی حکومت کودیے تھے لیکن وفاق نے لسٹ میں شامل ناموں کومزید شارٹ لسٹ کرنے کیلیے واپس بھجوادیا۔جس کے بعد مزید مشاورت کے بعد3 نامو ں کو ڈراپ کرکے انہی 7 ناموں کوفائنل کرکے وزیر اعظم کوبھجوادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی سعودی عرب سے وطن واپسی پر ان میںسے کسی ایک نام کوفائنل کرلیاجائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story