پاکستانی سفیر اسد مجید کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسد مجید خان نے امریکی چیئرمین آرمز سروسزکمیٹی سینیٹر جیمزان ہوف اور خارجہ امورکمیٹی کے رکن ٹیڈیوہو سے ملاقاتیں کیں

اسد مجید خان نے امریکی چیئرمین آرمز سروسزکمیٹی سینیٹر جیمزان ہوف اور خارجہ امورکمیٹی کے رکن ٹیڈیوہو سے ملاقاتیں کیں فوٹو:فائل

پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی سینیٹرز سے ملاقات کی جس میں پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے واشنگٹن میں امریکی چیئرمین آرمز سروسزکمیٹی سینیٹر جیمزان ہوف اور خارجہ امورکمیٹی کےاہم رکن سینیٹر ٹیڈیوہو سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔


پاکستانی سفیر اسد مجید نے امریکی قانون سازوں کو پاک امریکا تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ جنوبی ایشیائی خطے کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی روشنی ڈالی۔

پاکستانی سفیر نے افغانستان میں سیاسی عمل کے ذریعے امن و استحکام کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ امریکی قانون سازوں نے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
Load Next Story