آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا
ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے، ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان، 23 مارچ پریڈ کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف، عمان کے سرکاری حکام بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آذربائیجان، بحرین، چین، سعودی عرب، ترکی اور سری لنکا پریڈ کا حصہ ہوں گے، پریڈ میں آذر بائیجان، سعودی عرب کے فوجی دستے شریک ہوں گے اور آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب، سری لنکا کے پیرا ٹروپرز بھی شریک ہوں گے جب کہ ترکی اور چین کے طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔