بلدیاتی نظامپیپلزپارٹی اور متحدہ میں مزید نکات پر اتفاق

روزانہ ہونیوالے اجلاسوں میں کافی پیشرفت ہوئی،سراج درانی، میڈیا سے گفتگو

روزانہ ہونیوالے اجلاسوں میں کافی پیشرفت ہوئی،سراج درانی، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور:
پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو بھی وزیر اعلیٰ ہائوس میں جاری رہا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے پیر مظہرالحق ، آغا سراج درانی، سید مراد علی شاہ اور رفیق انجینئر نے شرکت کی جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، سید سردار احمد، ڈاکٹر صغیر احمد اور واسع جلیل نے شرکت کی۔


اجلاس میں صوبہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے مجوزہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ 2012کے مختلف حصوں اور شقوں پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں مجوزہ مسودے کے کئی امور پر اتفاق رائے پایا گیا، اجلاس کے بعد صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روزانہ کے اجلاسوں کے سلسلے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے اور مزید دس نکات پر اتفاق کر لیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ ماہ تک مجوزہ مسودے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے جس کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ باقی معاملات پر تبادلہ خیال کرکے حتمی شکل دیں گے جس کے بعد اس کو اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔
Load Next Story