جدہ تیز رفتار بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم 14 جاں بحق 3 زخمی

مرنے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ،حادثہ اتناخوفناک تھا کہ تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،حادثے کے بعد جائے وقوع۔۔۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل، حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات شروع۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے شہر جدہ میں تیز رفتار بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں غیر ملکی شہریوں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات شروع کردی، حکام تحقیقات کررہے ہیں کہ حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے ہی پیش آیا یا کوئی اور سبب تھا۔




عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ پیر کوپیش آیا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ مرنے والے تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد جائے وقوع پر المناک مناظر دیکھنے میں آئے۔ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی کچھ دیر معطل رہی ۔
Load Next Story