پی ایس ایل کے آخری میچز کیلئے باؤنڈری لائن کی حد میں اضافہ

باؤنڈری کی حد کم کرنے پر ٹیموں نے اعتراض بھی کیا تھا

باؤنڈری کی حد کم کرنے پر ٹیموں نے اعتراض بھی کیا تھا ۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل فور کے آخری مرحلے کے میچز کے لیے باؤنڈری لائن کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایونٹ کے کوالیفائر میچ میں باؤنڈری لائن کی حد 70گز کر دی گئی، اس سے قبل یو اے ای کے تمام میچوں اور کراچی میں کھیلے گئے لیگ مرحلے کے آخری چاروں میچز میں 65 گز کی باؤنڈری تھی جس کی وجہ سے دو میچز میں پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 200 سے زائد رنز بنائے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:نیشنل اسٹیڈیم کی چھوٹی باؤنڈری بڑا تنازع کھڑا کرنے لگی


میچ میں ایک بیٹسمین نے سنچری جب کہ دوسرے بیٹسمین نے 99 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی، پی ایس ایل میں کسی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعی اسکور بھی نیشنل اسٹیڈیم ہی میں بنا تھا، باؤنڈری کی حد کم کرنے پر ٹیموں نے اعتراض بھی کیا تھا جس کے بعد باؤنڈری کی حد میں 5 گزکا اضافہ کردیا گیا ہے۔

Load Next Story