لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی فائرنگ سے 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے بھارتی الزام
بھارتی سرحد پر فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور بھارت کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، آئی ایس پی آر
بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی فائرنگ سے 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی صبح پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک گشتی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی سرحد پر فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور بھارت کا الزام سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ کا الزام محض منفی پروپیگنڈا ہے۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی بھارتی الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا چوکی پر فائرنگ کا الزام بے بنیاد ہے اور فوج نے تصدیق کی ہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی 2003 کے سیز فائر معاہدے پر کاربند ہے کیونکہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کا ایک اہم قدم ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے لیکن الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق ہمیشہ الزام پاکستان پر عائد کیا جاتا ہے۔ بھارتی خلاف ورزی کا تازہ واقعہ 27 جولائی کا راولا کوٹ کے سب سیکٹر نیزہ پیر کا ہے جس میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کاایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔