امریکی سفارتخانے ایمن الظواہری کی گفتگو ریکارڈ کرنے کے بعد بند کئے گئےامریکی اخبار

ایمن الظواہری یمن کےالقاعدہ میں سربراہ ناصر الوحشی کو امریکی سفارتخانوں پرحملوں کاحکم دے رہے تھے,امریکی اخبار کی رپورٹ

امریکی حساس اداروں نے ایمن الظواہری کی گفتگو ریکارڈ کی،اخبارنیویارک ٹائمز فوٹو: فائل

چند روز قبل دنیا کے 20 ممالک میں امریکی سفارت اور قونصل خانے بند کرنے کے حوالے سے امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے یہ سفارت خانے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی گفتگو ریکارڈ کرنے کے بعد بند کئے گئے تھے جس میں وہ کسی بڑے حملے کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حساس اداروں نے جدید آلات کی مدد سے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہر ی اور یمن میں القاعدہ رہنما ناصر الوحشی کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کی تھی جس میں القاعدہ کے یہ دونوں رہنما کسی بڑے حملے کی بات کر رہے تھے،امریکی اخبار کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف گیا ہے کہ ریکارڈ کی گئی گفتگو میں ایمن الظواہری ناصر الوحشی کو 5 اگست تک حملوں کا حکم دے رہے تھے۔


واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں اپنے سفارت اور قونصل خانے القاعدہ کی جانب سے دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر 10 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، امریکا کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے بعد اتوار کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی اپنے سفارت خانے بند کر دیئے تھے۔

امریکی حکومت کے اس فیصلے کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اس قسم کا فیصلہ کسی بڑے خطرے کی علامت معلوم ہوتا ہے کیونکہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران اتنی بڑی تعداد میں سفارتخانے بند نہیں کئےگئے۔
Load Next Story