آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری پاکستان کا چھٹا نمبر
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم پہلے جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے
آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، بھارت کا نمبر دوسرا ہے جب کہ نیوزی لینڈ نے تیسرے پوزیشن پر اپنی دھاک جمائی ہوئی ہے۔
بھارت کےخلاف کامیابی کے بعد آسٹریلیا 103 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جب کہ پاکستان 102 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، بنگلا دیش کی ساتویں، سری لنکا کی آٹھویں اور ویسٹ انڈیز کی نویں پوزیشن ہے، افغانستان اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق زمبابوے گیارہ، آئرلینڈ بارہ، اسکاٹ لینڈ تیرہ، یواے ای چودہ، نیپال پندرہ اور ہالینڈ کی ٹیم سولہویں پوزیشن پر ہے۔