نئے صوبوں پرپارلیمانی کمیشن کااجلاس خوش آئندہےگیلانی

جنوبی پنجاب کے عوام کیلیے الگ صوبے کاقیام سیاست سے بالاتر ہوکردیکھا جائے،بیان

جنوبی پنجاب کے عوام کیلیے الگ صوبے کاقیام سیاست سے بالاتر ہوکردیکھا جائے،بیان۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے 28اگست کو پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین نے اپنے ایک بیان میں توقع ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) اپنے فیصلے کا جائزہ لے گی اور پارلیمانی کمیشن کے اجلاس میں شریک ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن کے فیصلے کا خیرمقدم کریں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے الگ صوبے کا قیام علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اسے سیاست سے بالاتر ہوکر دیکھاجائے ۔

Recommended Stories

Load Next Story