بین المسالک ہم آہنگی کیلیے علماکونسل تشکیل دینگےرحمن ملک

بلوچ قوم پرست رہنمامسائل کے حل کیلیے جلا وطنی ترک،مذاکرات کاراستہ اختیارکریں

بلوچ قوم پرست رہنمامسائل کے حل کیلیے جلا وطنی ترک،مذاکرات کاراستہ اختیارکریں۔ فوٹو: ایکسپریس

وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ حکومت بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کونسل تشکیل دے گی جس میں تمام مسالک کے علماشامل ہوںگے۔قومی بین المسالک کانفرنس 30اگست کو منعقد ہوگی۔ ریڈیوپاکستان کوانٹرویومیںرحمٰن ملک نے کہا کہ حکومت ملک میں مختلف مسالک کے درمیان ہم آہنگی چاہتی ہے اس لیے ملک میں تمام مسالک کے علماپر مبنی ایک کونسل تشکیل دی جائے گی اورہر تین ماہ بعد اس کونسل کی چیئرپرسن شپ باری باری ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے علماکو دی جائے گی ۔


انھوں نے قوم سے اپیل کی کہ دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلیے اتحاد اور یکجہتی کامظاہرہ کریں،رحمٰن ملک نے بلوچ قوم پرستوں کو پیشکش کی کہ وہ حکومت کے ساتھ بلوچ عوام کی فلاح و بہبوداوربلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں خودساختہ جلاوطنی اختیارکرنے والے بلوچ رہنمائوںسے کہا کہ وہ جلا وطنی ترک کرکے بلوچستان واپس آئیںاور اپنے لوگوںکے درمیان رہ کرانکے مسائل حل کریں بلوچ رہنما اتحاد' امن اور یکجہتی کے ذریعے پاکستان باالخصوص بلوچستان کو دنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ علاقہ بنا سکتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story