بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزیئر عالمی ادارہ ماحولیات میں پیش

بھارت نے پے لوڈ جنگلات میں گراکر پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا، ڈوزیئر

بھارت نے پے لوڈ جنگلات میں گراکر پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا، ڈوزیئر۔ فوٹو : فائل

MANILA/HANOI:
پاکستان نے بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزیئر عالمی ادارہ ماحولیات میں پیش کردیا۔


پاکستان نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی میں بھارت کو ماحولیاتی دہشت گرد قرار دینے کا ڈوزیئر پیش کردیا ہے، ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پے لوڈ پاکستانی جنگلات پر گرانے کی شرمناک حرکت کی، حملے کے ذریعے بھارت نے پاکستان کے ماحولیاتی اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔

ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے درختوں کو نقصان پہنچا کر ایکو ٹیررزم کی گئی، اقوام متحدہ بھارتی در اندازی کو نوٹس لے، بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں لہذا اقوام متحدہ نریندر مودی کو دیا گیا "چیمپئین آف ارتھ" کا خطاب فوری واپس لے۔
Load Next Story