بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد
گٹکے کی خرید و فروخت پر عائد پابندی پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مضر صحت اشیاء کی فروخت اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف فوری موثر کارروائیوں اور تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گٹکے کی خرید و فروخت اور اسمگلنگ پر عائد پابندی پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا جب کہ آئند 6 ماہ کے اندر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں فوڈ ڈائریکٹوریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔