سانحہ کرائسٹ چرچ کے سوگ میں میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

ایلیمنیٹر ٹو میچ میں کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے

میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، فوٹو: فائل

QUETTA:
پی ایس ایل 4 کے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر ٹو میچ میں کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے اور میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔


یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں آسٹریلوی دہشتگرد کی فائرنگ سے 49 نمازی شہید ہوگئے تھے جب کہ تھوڑے فاصلے پر موجود ہونے کی وجہ سے مسجد کی جانب گامزن بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی تھی۔
Load Next Story