ای او بی آئی بدعنوانی اسکینڈلظفرگوندل سمیت3ملزمان کی گرفتاری کا حکم

سابق چیئرمین،نمائندہ افسرملک امتیازاورقاسم پرویزکو16اگست کوعدالت میں پیش کیا جائے

عدالت کی عدم گرفتاری پرایف آئی اے پربرہمی،نگہت مرزاکی عبوری ضانت میں 10روزکی توسیع فوٹو: فائل

انسداد بدعنوانی کی خصوصی وفاقی عدالت کی جج تسنیم سلطانہ نے ای او بی آئی بدعنوانی اسکینڈل میں ملوث مفرورسابق چیئرمین ای او پی آئی ظفرگوندل،نمائندہ افسرملک امتیاز محفوظ اور فرنٹ مین قاسم پرویز کی گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

ملزمان کو گرفتار کرکے 16اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے اسی عدالت نے مقدمے میں ملوث نگہت مرزا کی عبوری ضانت میں10روز کی توسیع کردی ہے منگل کو سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کو عدم گرفتاری پر فاضل عدالت نے ایف آئی اے حکا م پر شدید برہمی کی اظہار کیا اور ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا۔




استغاثہ کے مطابق ملزمان نے جعلسازی اور دھوکا دھی کے ذریعے اراضی کی خریداری میں کروڑوں روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا تھا۔
Load Next Story