مشرف کی حکومت سے ڈیل کی افواہیں پھر زور پکڑگئیں

بینظیرقتل کیس میں عدم حاضری سے ڈیل ہونیکاامکان،نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کی اہمیت

بینظیرقتل کیس میں عدم حاضری سے ڈیل ہونیکاامکان،نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کی اہمیت فوٹو : اے ایف پی/فائل

سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کی بینظیر بھٹو قتل کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے موقع پرعدم حاضری پرایک بارپھرحکومت اور مشرف کی ممکنہ ڈیل کی افواہیں زور پکڑگئی ہیں۔

متعلقہ حلقے اس رائے کا اظہار کررہے ہیں کہ مشرف کی عدم حاضری اور فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ 20ستمبرتک ملتوی ہونے سے یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اس دوران حکومت اور پرویزمشرف کے درمیان کوئی بھی ڈیل ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں سابق فوجی حکمران کوملک سے باہرجانے کی اجازت بھی دی جاسکتی ہے۔ مبصرین خاص طور پراس حوالے سے نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ سعودی عرب نے ہی مشرف سے سمجھوتہ کرواکر نواز شریف کو 10 سال کے لیے ملک سے باہرجانے پرمجبورکیا تھا اور اس طرح ان کی زندگی بچ گئی تھی۔




اندرونی حلقے اس رائے کا بھی اظہارکررہے ہیں کہ سعودی عرب اس مرتبہ نوازشریف سے پرویزمشرف کوبچانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے تاہم بعض حلقوں کا خیال ہے کہ عدالتوں میںکئی مقدمات کے باعث مشرف کاکسی بھی ڈیل کے ذریعے باہرجانا آسان نہ ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story