لیبیا قبائلی جھگڑوں میں 15افراد ہلاک درجنوں زخمی

جھڑپیں صحرائی علاقے زلیتان میں ہوئیں، دونوں جانب سے اسلحے کا آزادانہ استعمال

۔ قبائلیوں کا یہ جھگڑا آپس کے تنازعات سے بڑھتا ہوا آخر کار خونریزی پر جا کے رکا. فوٹو:فائل

KARACHI:
لیبیا کے علاقے زلیتان میں قبائلی تنازعے پر شروع ہونے والے جھگڑوں میں15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔


جمعہ کو عالمی میڈیا کے مطابق لیبیا کے صحرائی علاقے زلیتان میں دو قبائل کے درمیان خونی جھڑپ میں 15سے زائد افراد موت کی نیند سو گئے۔ قبائلیوں کا یہ جھگڑا آپس کے تنازعات سے بڑھتا ہوا آخر کار خونریزی پر جا کے رکا ، تنازعے میں دونوں جانب سے آزادانہ اسلحے کا استعمال کیا گیا جس سے درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے، لیبیا میں جمہوری حکومت کے آنے کے بعد قبائلی جھگڑے دن بدن دوبارہ سر ابھار رہے ہیں۔
Load Next Story