پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر قرضہ مانگ لیا
مہمان ڈی جی نے ڈیڑھ کھرب سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ اٹھایا، اس سے نمٹیں گے، حکومتی یقین دہانی
پاکستان نے زرمبادلہ میں کمی کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے بجٹ سپورٹ کی مدمیں500ملین ڈالر قرضہ مانگ لیا۔
وزرات خزانہ کے مطابق یہ درخواست اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل ورنر لیپچ کو کی گئی ہے جو آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں، وہ آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف کی آمد سے 12 روز قبل یہاں پہنچے، اگر آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا تو حکومت 17مئی کو پیش کیے جانے والے بجٹ میں قرض پروگرام کے تحت قبل از وقت اقدامات شامل کرے گی۔
اے ڈی بی حکام جوآئی ایم ایف کی طرف سے اظہار اطمینان کے خط کے بغیر قرض نہیں دیں گے ، انھوں نے وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت رزاق داؤد سے ملاقاتوں کے دوران سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ بھی اٹھایا جو ڈیڑھ کھرب روپے سے بڑھ گیا ہے، حکومت نے اس سے نمٹنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سکوک بانڈ سے آگاہ کیا، جس کے ذریعے وہ پہلے ہی 200 ارب روپے اکٹھے کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ خراب اقتصادی حالات کے باعث پاکستان کی بجٹ سپورٹ دو برسوں سے معطل ہے۔