لاکھوں کے نادہندہ صارف کا میپکو دفتر پر حملہ تشدد بجلی و گیس چوری پر درجنوں مقدمات درج
199 ای بی کا خالد 9لاکھ کا نادہندہ تھا،میپکو اہلکار میٹراتارکرلائے تو کسان اتحاد کے رہنمائوں نے دفتر پردھاوا بول دیا
ملک بھر میں جاری مہم کے دوران فیکٹری مالک، سابق نائب ناظم سمیت درجنوں افراد بجلی و گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جبکہ بورے والا میں لاکھوں روپے کے نادہندہ صارف کا میٹر اتارنے پر کسان اتحاد کے رہنمائوں نے میپکو دفتر پر ہلہ بول کر میٹر زبردستی چھین لیا اور میپکو اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
میپکو سب ڈویژن عظیم آباد کے ایس ڈی او غلام رسول سکھیرا کی جانب سے تھانہ ماڈل ٹائون پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواحی گائوں 199ای بی کے زمیندار خالد محبوب جس کے ذمے 9لاکھ 82 ہزار 429روپے کابل واجب الادا ہے عدم ادائیگی کی وجہ سے اس کا ٹیوب کنکشن منقطع کر کے میٹر اتار کر میپکو آفس بوریوالا آفس لے کر پہنچے ہی تھے کہ اسی اثنا میں پاکستان کسان اتحاد کے صدر ملک ذوالفقاراعوان، آفتاب خاں اور ملک محبوب احمد گاڑیوں پر سوار ہو کر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دفترآ گئے اورانکے ساتھیوں خالد محبو ب، محمد شبیر میٹھواور محمد رشید نے میپکو اہلکاروں پر دھاوا بول کر لائن مین محمد اختر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اتارا گیا میٹرزبر دستی چھین لیا، اہلکاروں نے مداخلت کر کے ان سے میٹر واپس لیا اور مین گیٹ کو تالا لگا کر پولیس کو اطلاع کر دی لیکن حملہ آور پولیس کے آنے سے قبل ہی گیٹ کا تالا توڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔
اس واقعے کے خلاف واپڈا ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین کے رہنمائوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے کیا ۔ جام پور، کوٹ ادو اور جہانیاں سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق منگل کو گلشن آباد سب ڈویژن کی ٹیم نے یونین کونسل تشار والا کے سابق نائب ناظم محمد اسماعیل کو بجلی چوری کرتے پکڑ لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ گیس حکام نے سنانواں کے علاقہ بستی اضافی میں مٹھائی کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں گھریلو کنکشن پر کارخانہ اور جنریٹر چلایا جا رہا تھا اس پرمالک کوگرفتارکرلیا گیا۔ پولیس اور میپکو ٹیم نے گھریلو کنکشن پر بھتہ خشت چلانے والے ارشد شاہ اور ہوٹل مالک شملہ جٹ اور اللہ دتہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیے۔ ایس ڈی او جہانیاں عبدالرحمن نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر چک 121 دس آر میں محمد اکرم اور چک 138 دس آر میں حبیب اللہ کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے گرفتار کرلیا۔
گوجرانوالہ میں ڈی سی او طارق جاوید ملک کی ہدایت پر اسپیشل ٹاسک فورس نے دھلے میں واقع ایک فیکٹری میں کارروائی کرکے فیکٹری مالک آصف علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا اور اس کا میٹر قبضہ میں لیکر لیبارٹری بھیج دیا۔ دوسری کارروائی شیخوپورہ روڈ مدینہ کالونی میں واقع سیکو میٹل ورکس میں کی گئی جہاں پر اسپیشل فورس نے کھدائی کرکے پائپ لائن برآمد کر لی۔ مالک زاہد چیمہ پر پائپ لائن ڈال کر گیس چوری کرنے کا شبہ ہے۔ فیصل آباد میں فیسکو آپریشن ٹیم اور انٹیلی جنس سٹاف نے ریجن بھر کے 8 اضلاع میں ایک ماہ میں بجلی چوری کے ایک ہزار نو سو سے زائد واقعات کا سراغ لگایا۔ جن میں ایک ہزار سے زائد صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
497صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی 145افرادکوگرفتارکرلیاگیا جبکہ بجلی چوری میں ملوث ہونے کے الزام میں21فیسکو افسران اور ملازمین کو معطل کرکے انکوائری شرو ع کر دی گئی ۔دریں اثنا فیسکو کی مختلف سب ڈویژنوں نے کارروائی کرتے ہوئے27کمرشل اور گھریلو صارفین کی بجلی چوری پکڑ لی۔ادھرسکھر میں انرجی ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون آپریشن منگل کو بھی جاری رہا ، ضلع خیرپور کے علاقے صوبھو ڈیرو گائوں بھیلار میں کارروائی کرکے 3افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے تاہم 2 بجلی چور فرار ہوگئے۔ پاکپتن پولیس نے ایس ڈی او واپڈا کی رپورٹ پر گلی نادر خاں کے عثمان خاں کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔